: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد، ٣ جولائی (ذرائع) تلنگانہ کانگریس کی ایم ایل سی وجئے شانتی نے مرکزی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل کے دوسرے مرحلہ کی توسیع کے سلسلہ میں مرکزی حکومت غیر اطمینان بخش رویہ اختیار کیے ہوئے ہے ۔
وجئے شانتی نے الزام لگایا کہ چونکہ اس پراجکٹ کا سہرا کانگریس حکومت کو ملنے
کا امکان ہے، اسی لیے مرکز جان بوجھ کر میٹرو توسیع میں تاخیر کر رہا ہے۔
انہوں نے "ایکس” پلیٹ فارم کے ذریعہ اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ شک محض ان کا ہی نہیں بلکہ ریاست کے عوام کا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کئی بار اس سلسلہ میں درخواستیں کیں لیکن اب تک کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔