حیدر آباد 24 مئی (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اعادہ کیا کہ مرکز کو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ریاستی حکومت کا مکمل ساتھ حاصل ہے۔
دہلی میں منعقدہ بیتی آیوگ کی گورننگ کونسل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیادت کی صلاحیتوں اور مقصد کی وضاحت کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ، جیسا کہ سابق
وزیر اعظم اندرا گاندھی نے پاکستان کی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہوئے کیا تھا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان ریاستوں کا ایک یونین ہے ، اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کا خواب اسی وقت شر مندد تعبیر ہو سکتا ہے جب تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کی ہم آہنگ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جائے۔