the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بنگلور، یکم جون (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی صورتحال سے نمٹنے اور اس کے واسطےاختیار کیے گئے طریقوں کے لئے پیر کے روز یدیوروپا سرکار کی ستائش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے ہر ضلع میں ایک میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دہلی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے راجیو گاندھی یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی سلور جوبلی کی تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد ، مسٹر مودی نے طبی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے ہر ضلع میں میڈیکل



کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ "اب ملک کے ہر ضلع میں میڈیکل کالج بننے جا رہا ہے"۔
مسٹر مودی نے کووڈ -19 کے خلاف جنگ میں روزانہ لڑنے والے فرنٹ لائن کے سپاہوں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے ان سپاہیوں کا احترام کرنے پر بھی زور دیا ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ "ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے بغیروردی والے فوجی ہیں۔ ان کے خلاف کوئی حملہ یا تشدد قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ فرنٹ لائن واریروں کے خلاف تشدد کے واقعات ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی زیادتی ، تشدد یا بدتمیزی قابل قبول نہیں ہے۔ دنیا ڈاکٹروں اور طبی عملے کی طرف احسان مندی کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.