the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جموں،14 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور ہردیپ پوری کا کہنا ہے کہ مرکزی سرکار کشمیر میں اقلیتی فرقے کے لوگوں کو تحفظ فراہم کی وعدہ بند ہےانہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور اب اگر کوئی کسر باقی ہے تو اس کو بھی دیکھا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ دفعہ370 عارضی دفعہ تھا اور اس کا مستقل بن جانا ترقی کے لئے رکاوٹ بن گیا تھا۔
موصوف مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ایک نیوز پورٹل کے ساتھ انٹرویو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ’مرکزی حکومت جموں وکشمیر میں اقلیتی فرقے کے کے لوگوں کی سیکورٹی کے لئے



وعدہ بند ہے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’ہمارے سماج میں کچھ ایسے لوگ ہیں جو گمراہ ہیں جب وہ دیکھتے ہیں کہ ترقی ہو رہی ہے اور امن قائم ہو رہا ہے تو وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔ اب صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اگر تھوڑی بہت کسر باقی ہے تو یہ امن و قانون کا مسئلہ ہے جس کو ٹھیک کیا جا رہا ہے‘۔
جموں سمارٹ سٹی کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر پوری نے کہا: ’سال 2015 میں ایک سو سمارٹ سٹیز کا اعلان ہوا تھا اور اعلان کے بعد ایک سٹی کو سمارٹ سٹی بنانے میں پانچ برس لگ جاتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ370 ایک عارضی دفعہ تھا لیکن اس کے مستقل بن جانے سے ترقی میں رکاوٹیں پیدا ہوجاتی تھیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.