the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے کسانوں کے حق میں کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بدھ کے روز اعتماد ظاہر کیا کہ مخالفت کرنے والے کسانوں کے مسائل کا جلد ہی منطقی حل نکال لیا جائے گا مسٹر نائیڈو نے حیدرآباد میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان اور حکومت دونوں بات چیت پر آمادہ ہیں اور متعلقہ مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے کسانوں کے لیے بلا روک ٹوک آزاد بازار مہیا کروانے کا ایک مطالبہ رہا



ہے۔ ملک کی ترقی کسان کی ترقی سے وابستہ ہے لہٰذا ہر کسی کو کسانوں کا تعاون کرنا چاہیے۔ انہوں نے کسانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران انہوں نے ریکارڈ اشیائے خوردنی پیدا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو ’ٹیم انڈیا‘ کی طرح کام کرنا چاہیے۔ انہیں فصلوں کی مناسب قیمتوں کے علاوہ وقت پر سستی پونجی بھی مہیا کروائی جانی چاہیے۔ تمام علاقوں میں کولڈ اسٹوریج بنائے جانے چاہیئیں تاکہ زرعی پیداوار کی بربادی روکی جا سکی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.