: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،یکم جولائی(یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت،تلنگانہ کے فلاحی اور ترقیاتی پروگراموں سے متاثرہوکر اسی طرح کی اسکیمات کی ملک بھرمیں شروعات کررہی ہے۔
ریاست کے ہر گھر کو صاف اور محفوظ پانی کی سپلائی کے
لئے متعارف کردہ مشن بھاگیرتا کے بعد مرکزی حکومت نے اسی طرح کی اسکیم جل جیون کا آغاز کیا۔
کسانوں کو مالی امداد کی فراہمی کیلئے شروع کردہ رعیتوبندھو اسکیم سے متاثرہوکر مرکز پردھان منتری کسان یوجنا پر عمل کررہی ہے جس سے ریاست کے تقریبا 16کروڑ کسانوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔