: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 3 دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی پر حیدر آباد میں واقع اس کے ہیڈ کوارٹرس گاندھی بھون میں جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ پارٹی کے لیڈروں، کارکنوں ، محبان کا نگریس کی بڑی تعداد انتخابی نتائج کے ساتھ ہی جمع ہو گئی جنہوں نے بڑے پیمانہ پر جشن منایا، پٹانے چھوڑے اور رقص کرتے ہوئے ایک
دوسرے کو جیت کی مبارکباد پیش کی کانگریس، 2014 میں تلنگانہ کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ اس تلگوریاست میں حکومت بنانے کے موقف میں آگئی ہے۔ اس جشن میں پارٹی لیڈروں کا جوش دیکھنے لائق تھا جنہوں نے اس تبدیلی کو ریاست کے عوام کیلئے فال نیک قرار دیا۔ کانگریس کارکنوں اور لیڈروں نے صدر تلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی کے حق میں نعرے بازی کی۔