: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 24 جون (یو این آئی) ہاؤسنگ اور شہری امور کی مرکزی وزارت کل بروز جمعہ اسمارٹ سٹی مہم ، امرت اور پردھان منتری آواس یوجنا-شہری ترقی کی چھٹی سالگرہ منانے کے لئے ایک آن لائن تقریب کا اہتمام کریں گی۔
وزارت نے جمعرات کے روز بتایا کہ یہ تینوں اسکیمیں شہری ترقی کے وژن کا ایک اہم حصہ ہیں اور 40 فیصد شہری آبادی کی
امنگوں کو پورا کرنے کے لئے کثیر جہتی حکمت عملی کے تحت تیار کی گئی ہیں۔
ان تینوں اسکیموں میں گزشتہ چھ سالوں کے دوران شہری شعبے میں مجموعی طور پر سرمایہ کاری بارہ لاکھ کروڑ روپے کی ہوئی ہے۔ اس پروگرام کی صدارت ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کریں گے۔ اس تقریب میں سکریٹری درگا شنکر مشرا کی شرکت بھی متوقع ہے۔