: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،2جولائی(ایجنسی)بینک گھپلہ معاملوں میں مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی)نے ملک بھر میں ایک خصوصی مہم کے تحت 50 سے زیادہ مقامات پر چھاپے مارنے کی کارروائی کی ہے۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق 12ریاستوں اور مرکزکے زیر اہتمام ریاستوں میں 18الگ الگ شہروں میں یہ چھاپے مارے گئے ہیں۔چھاپے
دہلی،ممبئی،لدھیانہ ،ٹھانے،پنے،پلانی،گیا،گروگرام،چنڈی گڑھ،بھوپال،سورت اور کولار میں مارے گئے ہیں۔
ملزمین کے خلاف تقریباً 14معاملے درج کئے گئے ہیں۔چھ سو چالیس کروڑ روپے کے گھپلوں کے معاملے میں مختلف فرموں ،پرموٹروں,اسو سی ایٹ اور بینک افسروں کے یہاں چھاپے مارنے کی کارروائی کی گئی ہے۔