: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 26 جون (یو این آئی) مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے ملک میں سائبر جرائم اور دھو کہ دہی میں استعمال ہونے والے 8.5 لاکھ سے زیادہ میول بینک کھاتوں کے سلسلے میں جمعرات کو پانچ ریاستوں میں 42 مقامات پر چھاپے مارے۔ اس دوران کئی قابل اعتراض دستاویزات، ڈیجیٹل ثبوت، موبائل فون ، بینک اکاؤنٹ کے دستاویزات برآمد ہوئے اور
نو افراد کو گرفتار کیا گیا۔
سی بی آئی کی جانچ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک بھر میں مختلف بینکوں کی 700 سے زیادہ شاخوں میں تقریباً 8.5 لاکھ ایسے کھاتے کھولے گئے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس مناسب کے وائی سی اصولوں اور تصدیق کے بغیر کھولے گئے تھے۔ یہ اکاؤنٹس سائبر کرائمز اور دھو کہ دہی سے حاصل کی گئی رقم کو لانڈر کرنے کے لیے استعمال کیے جارہے ہیں۔