نئی دہلی، 24 جنوری (ایجنسی) عدالت عظمی کے چیف جسٹس رنجن گگوئی کے بعد اب ارجن کمار سیکری نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے عبوری ڈائریکٹر ایم ناگشویر راؤ کی تقرر کو چیلنج کرنے والی عرضی کی سماعت سے خود کو علیحدہ کر لیا۔
غیر سرکاری تنظیم کامن کاز کی عرضی کی سمات کے لئے جسٹس سیکری کی صدارت والی تین رکنی بینچ ڈویژن کے سامنے سماعت کے لئے زیر فہرست میں تھی لیکن سماعت کل تک اس وقت ٹالنی پڑی جب جسٹس سیکری نے سماعت سے خود کو علیحدہ کرنے کی بات کہی۔ کامن کاز کی طرف سے سینئر وکیل
دشینت دوےنے اس عرضی کی سماعت ٹلتے جانے کی وجہ سے عدالت کی بدنامی کی طرف توجہ مبذول کرائی لیکن جسٹس سیکری نے ایک نہیں مانی اور سماعت سے سے خود کو الگ کر لیا۔
انہوں نے دوے سے کہا کہ " آپ نے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا اس کے لئے آپ کا شکریہ، لیکن میں سماعت میں نہیں بیٹھ پاؤں گا"۔
اب نئی بینچ کل اس معاملے کی سماعت کرے گی۔واضح ر ہے کہ گزشتہ پیر کو چیف جسٹس نے سماعت سے خود کو الگ کر لیا تھا۔