نئی دہلی، 11 جولائی (یو این آئی) ایک کامیاب کارروائی میں ، مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) جمعہ کو منشیات کے ایک معاملے میں مطلوب مجرم کبہ والا مصطفی کو متحدہ عرب امارات (یواے ای) سے واپس ہندوستان لائی۔
سی بی آئی نے کہا کہ اس نے کبہ والا مصطفیٰ کی واپسی انٹر پول چینلز کے کامیاب تال میل سے انجام دی ہے۔ کبہ والا مصطفی ممبئی پولیس
کو مطلوب مجرم ہے۔
سی بی آئی کے انٹر نیشنل پولیس کو آپریشن یونٹ این سی بی۔ ابو ظہبی کے ساتھ مل کر ، ریڈ نوٹس کے تحت مطلوب کبہ والا مصطفی کو کامیابی کے ساتھ ہندوستان واپس لائی ہے۔ ممبئی پولیس کی چار رکنی ٹیم یکم جولائی کو کبہ والا مصطفی کو واپس لانے کے لیے دیئی گئی تھی۔ ٹیم جمعہ کو ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الا قوامی ہوائی اڈے پہنچی۔