سری نگر ، 21 اگست (یو این آئی) سنٹرل بیور و آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 2023 میں شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ایک کانسٹیبل کے مبینہ حراستی تشدد کے سلسلے میں جموں و کشمیر پولیس کے ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سمیت چھ اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے حکام نے بتایا کہ یہ
کارروائی عدالت عظمیٰ کی ہدایت پر سی بی آئی کی طرف سے ایک ایف آئی آر درج کرنے کے تقریباً چار ہفتے بعد انجام دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف ایف آئی آر میں مجرمانہ سازش، قتل کی کوشش، خطر ناک ہتھیاروں یا ذرائع سے شدید چوٹ پہنچانے اور تین دن سے زیادہ قید میں رکھنے کے الزامات شامل ہیں۔