حیدر آباد 10 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر وی ہنمنت راؤ نے مطالبہ کیا که سابق بی آرایس حکومت کے دور میں کانگریس کارکنوں کے خلاف درج کیے گئے مقدمات کو موجودہ کانگریس حکومت فوراً منسوخ کرے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ پارٹی کو اقتدار میں
لانے میں کارکنوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اس لیے ان کے خلاف درج مقدمات کو ہٹانا انصاف کا تقاضہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقامی پنچایت، گریٹر اور جوبلی ہلز ضمنی انتخابات قریب ہیں، جن میں نوجوانوں کا کردار اہم ہونے والا ہے ، اسی لیے ان پر دباؤ یا ہر اسانی نہیں ہونی چاہیے۔