: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،27نومبر(یواین آئی)وزیراعظم نریندرمودی نے کارٹوسیٹ 3 کے کامیاب لانچ کے بعد ہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم(اسرو)کو بدھ کو مبارکباد دی مسٹر مودی نے کارٹو سیٹ کے کامیاب لانچ پر ٹویٹ کر کے کہا،’’میں اسرو کی ٹیم کو پی ایس ایل وی-سی 47 کے ذریعہ ملک میں بنے کارٹو سیٹ 3سیٹلائٹ اور امریکہ کے ایک درجن
سے زیادہ نینو سیٹلائٹس کے کامیاب لانچ کےلئے مبارکباد دیتا ہوں۔کارٹوسیٹ-3ہماری ہائی ریزولیوشن امیجن صلاحیت میں اضافہ کرےگا۔اسرو نے ایک بار پھر ملک کو فخر محسوس کرایا ہے واضح رہے کہ اسرو نے آج صبح کامیابی کے ساتھ سیٹلائٹ کارٹو سیٹ -3اور امریکہ کے 13نینو سیٹلائٹ کو لانچ کیا اور انہیں ان کی مدار میں نصب بھی کیا۔