: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد9مئی(یواین آئی) کانسٹیلبس کی ملازمتوں کے لئے امیدواروں کی حدعمر میں دوسال کااضافہ کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے امیدواروں کی بڑی تعداد نے تلنگانہ ڈی جی پی کے دفتر کے سامنے پلے کارڈس کے ساتھ احتجاج کیااوران سے انصاف
کا مطالبہ کیا۔
ان احتجاجیوں نے دفتر ڈی جی پی میں گھسنے کی کوشش کی تاہم وہاں پر پہلے ہی سے موجود چوکس پولیس نے ان کو روک دیا۔
اس موقع پر پولیس اور احتجاجیوں کے درمیان بحث وتکرار ہوگئی اورکچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔