نوم پنہ ، 11 جولائی (آئی این ایس) کمبوڈیا کی پارلیمنٹ نے حکومت کو اجازت دے دی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کی شہریت منسوخ کرنے کا قانون بنائے جو ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے بیرونی ممالک کے ساتھ سازش کرتا ہے۔
پارلیمنٹ نے آج ملک کے
آئین میں ترمیم کرتے ہوئے حکومت کو قانونی ڈھانچہ بنانے کی اجازت دی ہے۔
وزیر اعظم ہن مانیٹ سمیت کل 125 قانون سازوں نے متفقہ طور پر آئین میں ایک تر ترمیم کی منظوری دی جس کے تحت غیر ممالک کے ساتھ سازش کرنے والے کمبوڈیا کے شہریوں کی شہریت منسوخ کر دی جائے گی۔