نئی دہلی 16 جولائی (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے ایک قرار داد منظور کر کے ہندوستانی خلا باز گروپ کیپٹن شوبھا نشو شکلا اور ایکزیوم - 4 مشن میں شامل خلائی تحقیق کی ہندوستانی تنظیم (اسرو) کے سائنسدانوں اور انجینئروں کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی کابینہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ مشن ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو نئی توانائی بخشے
گا اس مشن نے ہندوستان کو مستقبل کے جراتمندانہ خلائی مشنوں کے ہدف کے ایک قدم اور قریب پہنچادیا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات اشونی و شنو نے بدھ کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کا نفرنس میں کہا کہ کابینہ نے ملک کی اس عظیم کامیابی پر ایک قرار داد منظور کی اور گروپ کیپٹن کو مبارکباد دی۔