نئی دہلی 16 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج چھ سال کی مدت کے لیے پردھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنا کو منظوری دی اس کا آغاز 26-2025 سے ہو گا، جس میں 100 اضلاع کا احاطہ کیا جائے گا پر دھان منتری دھن دھانیہ کرشی یوجنانیتی آیوگ کے توقعاتی اضلاع پروگرام سے تحریک یافتہ اور اپنی نوعیت کی پہلی
اسکیم ہے، جو خاص طور پر زراعت اور اس سے متعلقہ شعبوں پر مرکوز ہے۔
اس اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا، فصلوں کے تنوع اور پائیدار زرعی طور طریقوں کو اپنانے کے عمل میں اضافہ کرنا، پنچایت اور بلاک کی سطح پر فصل کے بعد کے ذخیرے کو بڑھانا، آبپاشی کی سہولتوں کو بہتر بنانا اور طویل مدتی و قلیل مدتی قرض کی دستیابی کو آسان بنانا ہے۔