را منا تھ پورم نئی دہلی، یکم جولائی (یو این آئی) مرکزی کابینہ نے تمل ناڈو کے پار اما کوڈی۔ رامنات علاقے میں 47 کلو میٹر طویل چارلین والی قومی شاہراہ بنانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی وشنو نے منگل کو یہاں ایک پریس کا نفرنس میں یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ کی میٹنگ میں اس سلسلے میں ایک تجویز کو منظوری دی گئی ہے یہ پروجیکٹ ہائی بریڈ اینیوٹی موڈ ۔ ایچ اے ایم پر تیار کیا جائے گا اور اس کی تعمیر پر کل 1,853 کروڑ روپے خرچ ہونے کا امکان
ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی شاہراہ 87 مدورائی، پار اما کوڈی، را منا تھ پورم ، منڈیم، را میشورم اور دھنو شکوڈی کے درمیان دولین والی ہے۔ اس راستے پر بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے خاص طور پر گنجان آباد شہروں میں یہ پروجیکٹ پار اما کوڈی سے رامناتھ پورم نیشنل ہائی وے 87 کے تقریباً 46.7 کلو میٹر کے حصے کو چارلین میں اپ گریڈ کر رہا ہے۔ اس سے موجودہ کوریڈور میں بھیڑ کم ہو جائے گی، حفاظت میں بہتری آئے گی اور تیزی سے بڑھتے ہوئے قصبوں پارما کوڈی، ستیرا کڑی، اچوند ناویل اور رامناتھ پورم کی بڑھتی ہوئی آبادی کو پورا کیا جائے گا۔