چنئی، 18 دسمبر (یواین آئی) شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) اور دہلی میں اسٹوڈنٹس پر پولیس کے حملوں کے خلاف میں پورے تمل ناڈو میں اسٹوڈنٹس کا احتجاج و مظاہرہ مسلسل تیسرے دن بدھ كو بھی جاری
رہا۔
مدراس یونیورسٹی کے تقریبا 25 طالب علموں نے احاطے کے اندر مسلسل دوسرے دن دھرنا دیکر اپنا احتجاج جاری رکھا۔
دھرنا دے رہے اسٹوڈنٹس نے سي اےاے لاگو کرنے کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔