the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 22 جنوری (یواین آئی) سپریم کورٹ نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 (سي اےاے) کے خلاف گزشتہ سماعت کے بعد دائر باقی تمام درخواستوں پر مرکزی حکومت کو بدھ کو نوٹس جاری کیا ، تاہم اس نے اس قانون پر یک طرفہ روک لگانے سے انکار کر دیا۔
چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ایس عبدالنذیر اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ نے سي اےاے کے خلاف اور حمایت میں دائر درخواستوں کو وسیع بنچ کے سپرد کرنے کے بھی اشارے دئیے۔
گزشتہ سال 18 دسمبر کو ہونے والی سماعت کے دوران جن درخواستوں پر مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کئے گئے تھے، اس کے بعد دائر



دیگر درخواستوں پر بھی مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا گیا۔سماعت کے دوران مختلف درخواست گزاروں نے سي اےاے پر روک لگانے کی عدالت سے درخواست کی، لیکن چیف جسٹس نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت کو جواب کا موقع دیئے بغیر یکطرفہ حکم نہیں دے سکتے۔
مرکزی حکومت کی جانب سے پیش اٹارني جنرل کے کے وینو گوپال نے عدالت سے کہا کہ گزشتہ سماعت کے بعد 80 سے زائد عرضیاں دائر کی گئی ہیں جس کے جواب کے لئے انہیں کم سے کم جواب کے لئے چھ ہفتے کا وقت دیا جانا چاہئے، لیکن کورٹ نے جواب کے لئے صرف چار ہفتوں کا وقت دیا۔ معاملہ کی سماعت اب چار ہفتے بعد ہوگی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.