the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 9 ستمبر (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو پانچ ریاستوں کی چھ راجیہ سبھا نشستوں پر ضمنی انتخابات 4 اکتوبر کو کرانے کا اعلان کیا ہے پڈوچیری کی ایک نشست کے لیے دو سالہ انتخابات بھی اسی دن کرائے جائیں گے کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق 4 اکتوبر کو مغربی بنگال ، آسام ، مدھیہ پردیش ، مہاراشٹر کی ایک ایک نشست اور تمل ناڈو کی دو نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے ووٹوں کی گنتی اسی دن شام 5 بجے



ہوگی ریلیز کے مطابق اس کے لیے نوٹیفکیشن 15 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 ستمبر ہوگی اور 27 ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکتے ہیں۔
یہ نشستیں مسٹرمانس رنجن بھونیا (مغربی بنگال) ، وشوجیت ڈیمری (آسام) ، کے پی منوسامی اور آر ویتھلنگم (تمل ناڈو) اور تھاورچند گہلوت (مدھیہ پردیش) کے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئیں ہیں جبکہ مہاراشٹر میں ایک سیٹ راجیو ساتو کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.