برازیل 4 فروری 2026 (اعتماد نیوز) برازیل میں ایک بس حادثے کا شکارہوگئی جس کے نتیجےمیں کم سے کم 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ مہلوکین میں چار بچے بھی شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ،بس ایک موڑ پر سڑک سے پھسل کر پلٹ گئی۔ حادثہ منگل کے روز ریاست الاگواس کے دیہی علاقے میں پیش آیا،بس ایک مذہبی تقریب سےواپس آرہی تھی کہ ایک موڑ پرحادثے
کا شکار ہو گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بس میں تقریباً 60 افراد سوار تھے۔ حادثے کے وقت کچھ مسافر بس سے باہر جا گرے جبکہ کئی افراد گاڑی کے نیچے دب گئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا ۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ان میں کچھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔مہلوکین میں سات خواتین،چار بچے اور پانچ مرد شامل ہیں۔