ذرائع:
برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گینگس کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی، جس میں 64 افراد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 2500 پولیس نے شمالی ریو اور دیگر
علاقوں میں بیک وقت دھاوے کیے۔پولیس نے اس آپریشن میں ہیلی کاپٹروں، بکتر بند گاڑیوں اور ڈرونز کا استعمال کیا۔ کارروائیاں شمالی برازیل کی دو کچی آبادیوں میں کی گئیں جہاں منشیات کے نیٹ ورک سرگرم تھے۔ ہلاکتوں کے بعد علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔