: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر ، 7 مئی (یو این آئی) پاکستانی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی گئی شدید شیلنگ کے نتیجے میں بدھ کو جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں میں کم از کم 12 عام شہری ہلاک اور 60 دیگر زخمی ہو گئے، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں ذرائع کے مطابق ، سب سے زیادہ تباہی پونچھ ضلع میں دیکھی گئی جہاں تمام
ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، جبکہ متعدد دیہات میں گھروں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا حکام نے بتایا کہ یہ شیلنگ ہندوستانی افواج کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب " آپریشن سندور " کے تحت پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں واقع دہشت گرد تنظیموں کے نوٹھکانوں پر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد شروع ہوئی۔