: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 7 مئی (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ جاری فوجی تعطل کے پیش نظر بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کوٹیکنالوجی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے صلاحیت بڑھانے اوربنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو تیزی سے مضبوط بنانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
مسٹرسنگھ نے ہفتے کے روز یہاں آرگنائزیشن کے 63 ویں یوم تاسیس کے موقع پرمنعقدہ پروگرام میں کہا ’’ حالیہ
دنوں میں شمالی سیکٹر میں چین کی موجودگی میں اضافہ ہوا ہے ۔ پہاڑی علاقوں میں تعمیراتی کاموں میں ماہر ہونے کی وجہ سے وہ مختلف مقامات بہت جلد پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ بی آراو کو متوازی طریقے سے کام جاری رکھنا چاہیے اور ٹیکنالوجی کے پورے استعمال کے ساتھ اپنی صلاحیت کو بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی طرف سے اس سمت میں بی آر او کو ضروری امداد فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے ۔