the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 23 نومبر (یو این آئی) کانگریس کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ترجیح عوام کے مفاد میں کام کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے لیے محل تیار کرنا ہے محترمہ گاندھی نے کانپور کے صحت کے خراب نظام کا ذکر کرتے ہوئےکہا کہ یہاں عوام کے لیے کوئی اسپتال نہیں ہے اور لوگ طبی سہولیات کے لیے بھٹک رہے ہیں لیکن بی جے پی اپنے دفتر کو ایک عظیم الشان محل کی شکل میں تیار کر رہی ہے محترمہ گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’صحت کی ناقص سہولیات کی وجہ سے، کانپور کے لوگوں کو



کورونا کے دوران بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لیکن بی جے پی کی ترجیح دیکھئے، اپنا عظیم الشان دفتر تو تیار کر لیا ہے لیکن عوام کے لیے اسپتال کی ایک اینٹ تک نہیں رکھی۔ لوگ سب کچھ دیکھ رہے ہیں‘‘۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے کانپور ڈیٹ لائن سے خبر بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جس جگہ پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرکاش موریہ نے اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا، وہاں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی، جب کہ اس کے عین برابر میں بی جے پی کا چار منزلہ عظیم الشان دفتر مکمل ہو چکا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.