: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 24 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جس گجرات ماڈل کا پورے ملک میں ڈھنڈورا پیٹتی ہے، دراصل وہ بد عنوانی کا ماڈل ہے، جس میں بی جے پی کے لیڈر اور وزراء کروڑوں روپے کی بد عنوانی کر لیتے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی
کارروائی نہیں کی جاتی ہے اسی طرح گجرات میں ایک مبینہ میگا گھوٹالے پر ، اے اے پی کے سینئر لیڈر اور پنجاب کے انچارج منیش سسودیا نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ بی جے پی حکومت کے پنچایتی راج وزیر کے بیٹوں نے کمپنیاں بنا کر داہود میں منریگا کا کام لیا، لیکن کام نہیں کیا اور 71 کروڑ روپے ہڑپ لئے۔