: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
رانچی 06 دسمبر ( یواین آئی) کانگریس کے سنیئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے جھارکھنڈ کے نا اہل ہاتھوں میںہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے آج کہاکہ کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہریانہ میںکمزورکیا ،مہاراشٹر میں حکومت بنانے سے روکا اور اب اس کی جھارکھنڈ میں شکست یقینی ہے مسٹر چدمبرم نے یہاں پارٹی ریاستی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی اور جھارکھنڈکے وزیراعلیٰ رگھو ر داس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ آج ملک اور جھارکھنڈ دونوں نااہل ہاتھوں میںہے۔ انہوںنے ریاست کے لوگوں سے بی جے پی کی حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کی اپیل کرتے
ہوئے کہاکہ ” کانگریس نے بی جے پی کو ہریانہ میں کمزورکیا ، مہاراشٹر میں حکومت بنانے سے روکا اور اب اس کی جھارکھنڈ میں شکست یقینی ہے ۔
کانگریس لیڈر نے مسٹر مودی کے ڈبل انجن حکومت میں ترقیاتی دعووں پر طنزکستے ہوئے کہاکہ دونوںانجن ایک ہی سمت میں چلے تو ڈبل انجن حکومت کااصو ل کافی اچھا ہے ۔ جھارکھنڈ کی معیشت پر وزیراعلیٰ رگھور داس پر نشانہ لگاتے ہوئے کہاکہ سال 2014-15 میںجھارکھنڈ پر 43 ہزار کروڑ روپے کا قرض تھا جو مالی سال 2018-19 میں لگ بھگ دوگنا بڑھ کر 85 ہزار کروڑ روپے ہوگیاہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ جھارکھنڈ کے رہنے والے ہر ایک شخص گذشتہ پانچ سالوں میں ”دوگنا قرض“ کی زدمیں آگئے ہیں۔