the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
کلکتہ 22جنوری (یو این آئی)کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کے بغیر بھارتیہ جنتاپارٹی ملک کو ہندو راشٹربنانا چاہتی ہے   کلکتہ لٹریری میٹ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ششی تھرور نے کہا کہ اصل میں حکمراں جماعت ہی ٹکر ے ٹکرے کینگ ہے ۔جو ملک کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ٹکرو ٹکروں میں تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
ان کے پاس کوئی بھی ترقیاتی ایجنڈہ نہیں ہے ۔حکمراں جماعت کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ وہ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت برٹش پالیسی پر گامزن ہیں جو عوام کو تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ٹکرے ٹکرے کینگ ‘‘ کا لفظ اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کرنے کےلئے کیا جارہا ہے ۔
ششی تھرور نے کہا کہ مہاتما گاندھی پاکستان کی مخالفت



کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کا آئین سیکولر دستور رہے گا اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی ۔تھرور نے کہا کہ ہندوستان کا دستور میں برابری اور مواقع سبھوں کو یکساں فراہم کی گئی ہے ۔ہندوستان کا دستور مذہب کی بنیاد پر شہریت کے حق میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ شہریت کےلئے مذہب کو بنیاد بنایا جارہا ہے ۔تمام مذاہب کے ماننے والوں کو شہریت کی بات کی جارہی ہے اور اس میں مسلمانوں کو باہر کردیا گیاہے۔
تروننت پورم سے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان کا دستور بتاتا ہے کہ پہلے ہم سب ہندوستانی ہیں ۔بی جے پی والے سوامی وی ویکانند کی بات کرتے ہیں مگر شگاگو میں دئیے گئے ان کے خطاب کو نظرانداز کردیتی ہے ۔سوامی نے دنیاکے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو بھائیوں اور بہنوں کے خطاب سے نوازا تھا ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.