: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پلکڑ، 30مارچ (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے منگل کو کیرالہ میں حکمراں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم)کی قیادت والے لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ(ایل ڈی ایف) اور کانگریس کی قیادت والے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ان دونوں کے مابین فکسڈ میچ ختم کرنا چاہتی ہے۔
مسٹر مودی نے کہاکہ دونوں
محاذ باری باری سے پانچ پانچ برس تک ریاست کو لوٹتے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کیرالہ اسمبلی کے چھ اپریل کوہونے والے انتخابات کیلئے ریاست میں اپنی پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزستہ کچھ برسوں میں اقتدار ان دونوں محاذ وں کے ہاتھوں میں ہی اقتدار ادل بدل ہورہا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف کے مابین دوستانہ میچ ختم کردیا جانا چاہئے۔