: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
میسور/20اپریل(ایجنسی) بی جے پی نے کرناٹک اسمبلی الیکشن کے لئے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کردی ہے۔ اس فہرست میں بھی یدی یورپا کے بیٹے بیوائے راگھویندر کانام شامل نہیں کیاگیاہے۔ ساتھ ہی کسی مسلم کو بھی امیدوار نہیں بنایاگیاہے۔ بی جے پی کی تیسری فہرست میں 60امیدوار شامل ہیں، اس میں 59نئے امیدوار ہیں جبکہ ایک امیدوار کو تبدیل کیا گیا ہے۔ کولار گولڈ فیلڈ
(محفوظ) سیٹ سے اب ایس اشونی کو امیدوار بنایا گیاہے۔ بی جے پی کی تیسری فہرست میں بھی کسی مسلم امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا گیاہے۔
اس سے قبل جاری کی گئی دوسری فہرست میں بی جے پی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لئے اپنے 82امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ یہ فہرست ثابت کرتا ہے کہ پارٹی کے وزیراعلیی عہدہ کے امیدوار بی ایس یدی یورپا کی پارٹی میں ابھی بھی مضبوط پوزیشن ہے کیونکہ وہ اپنے بیشتر وفاداروں کو ٹکٹ دلانے میں کامیاب رہے ہیں۔