the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 14 جنوری (یو این ائی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجستھان کے الور میں معذور بچی کی عصمت دری معاملے میں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اس گھناونے واقعہ کے دوران محترمہ گاندھی راجستھان میں ہی اپنا یوم پیدائش منا رہی تھیں لیکن ان کے پاس متاثرہ کا درد بانٹنے کا وقت نہیں تھا بی جے پی کے ترجمان سنبت پاترا نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ایک پندرہ سوہ سال کی نابالغ معذور لڑکی کی کانگریس کی حکومت والی ریاست میں عصمت دری ہوئی۔ ایک گاڑی خون سے لت پت اس لڑکی کو سڑک پر پھینک کر جاتی ہے۔ آج وہ معصوم بیٹی اسپتال میں اپنی زندگی کی لڑائی لڑرہی ہے۔ جب الور میں یہ واقعہ ہورہا تھا تب محترمہ گاندھی



الور کے نہایت نزدیک رنتھمبور میں اپنا یوم پیدائش منا رہی تھیں۔
انہوں نے کہاکہ غیرکانگریس حکومت ریاستوں میں مجرمانہ واقعات پر محترمہ گاندھی اور ان کے بھائی کانگریس کے رکن پارلیمان راہل گاندھی سیاسی روٹیاں سینکنے اور متاثرین کے ساتھ تصویر کھینچوانے فوراً پہنچ جاتے ہیں لیکن کانگریس کے راج میں ایسے گھناونے عصمت دری کے واقعہ پر خاموش ہوجاتے ہیں۔
مسٹر پاترا نے کہاکہ بی جے پی کے اراکین پارلیمان اور لیڈروں کے ایک وفد نے متاثرہ بچی کو انصاف دلانے کی اپیل پر محترمہ گاندھی سے رنتھمبور میں ملاقات کا وقت مانگا لیکن انہوں نے وقت نہیں دیا۔ محترمہ گاندھی نے اپنی ہی پارٹی کی اشوک گہلوت حکومت سے اس سلسلہ میں کارروائی یقینی بنانے کے لئے کوئی بات چیت نہیں کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.