: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اڈیشہ میں ایک نو عمر لڑکی کی خود سوزی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نظام کے ذریعہ قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عصمت دری کرنے والوں کو پکڑنے کی اس کی درخواست سن لی جاتی تو یہ بیٹی آج ہمارے
درمیان زندہ ہوتی مسٹر راہل گاندھی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا، اڈیشہ میں انصاف کے لیے لڑنے والی بیٹی کی موت بی جے پی کے نظام کے ذریعہ براہ راست قتل ہے۔ اس بہادر طالبہ نے جنسی استحصال کے خلاف آواز اٹھائی۔ لیکن انصاف دینے کے بجائے اسے دھمکیاں دی گئیں ، ہر اساں کیا گیا، اسے بار بار ذلیل کیا گیا۔