the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 8 اپریل (ایجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اقتدار میں واپس آنے پر کسانوں، چھوٹے تاجروں کے لئے پنشن اور آسان قرض کے ساتھ بہت سی دیگر سہولیات دینے اور پانچ سال میں خط افلاس سے نیچے رہنے والوں کی تعداد 10 فیصد سے کم کرنے کا وعدہ کیا ہے اور جموں و کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کو ختم کرنے اور رام مندر کی تعمیر کا عزم بھی دوہرایاہے۔ 

بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں دیگر سینئر لیڈروں کی موجودگی میں ' سنکلپ پتر' نام سے پارٹی کے انتخابی منشور کا اجراء کیا۔ اس میں کسان کریڈٹ کارڈ ہولڈروں کو ایک لاکھ



روپے تک کا قرض پانچ سال کے لئے بغیر سود کے دینے، صنعتکاروں کو بغیر کسی سکیورٹی کے 50 لاکھ روپے تک کا قرض دینے، کسانوں اور چھوٹے تاجروں کو 60 سال کی عمر کے بعد پنشن کی سہولت، تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے قومی تجارتی کمیشن قائم کرنے، ہر خاندان کو پانچ کلومیٹر کے دائرے میں بینکاری کی سہولت دینے اور ملک بھر میں 75 نئے میڈیکل کالج کھولنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

پارٹی نے رام مندر پر اپنا پرانا موقف دوہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تعمیر کے لئے پرامن ماحول میں تمام امکانات تلاش کیے جائیں گے۔جموں و کشمیر پر بھی اس نے اپنا پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ اقتدار میں آنے پر وہ ریاست سے متعلق خصوصی دفعات - آرٹیکل 370 اور 35 اے - کو ختم کرے گی۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.