: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد10فروری (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے آج دورہ نلگنڈہ اور جلسہ سے خطاب کے پیش نظر بی جے پی کے لیڈروں کو گھروں پر نظر بند کردیاگیا۔
ضلع کے بی جے پی صدرکے شری دھرریڈی،سابق صدر نرسمہاریڈی اور سینئر لیڈر وی چندرشیکھر کو گھروں پر نظر بند کردیا ہے
جنہوں نے قبل ازیں اس ضلع کے دورہ کے موقع پر عوام سے کئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر سوال اٹھاتے ہوئے وزیراعلی کے جلسہ میں رکاوٹ کا انتباہ دیا تھااور دوٹوک انداز میں واضح کیا تھا کہ وزیراعلی پہلے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کریں۔
پولیس نے بی جے پی کے لیڈروں کے اس انتباہ کے بعد چوکسی اختیار کی۔