: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بریلی/15فروری(ایجنسی) ریاست اتر پردیش کے بریلی ضلع میں بی جے پی کی ایک رہنما کے خلاف پولیس کانسٹبل کو طمانچہ مارنے کے جرم میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ روہت سنگھ ساجوان نے مقدمہ درج ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ بریلی کے کینٹونمنٹ علاقے کا ہے جہاں بی جے پی رہنما جیوتی مشرا پر الزام ہے کہ انھوں نے ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس کانسٹبل کو طمانچہ لگایا ہے۔ اس ضمن میں جیوتی کے خلاف دفعہ 186 کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق جیوتی مشرا مقامی بی
جے پی دفتر کی صدر ہیں۔ پولیس کی اطلاع کے مطابق منگل کے روز جیوتی ایک قیدی کی رہائی کے لیے پولیس اسٹیشن پہنچیں اور تھانے میں موجود کانسٹبل پر غصہ کرنے لگیں۔
ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کے سامنے آنے کے بعد معاملہ سرخیوں میں آیا۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جیوتی شرما نے کانسٹبل وپن چوہان کو طمانچہ مارا ہے۔
ایسا لگ رہا ہے کہ بی جے پی رہنماؤں پر اقتدار اور طاقت کا غرور اس قدر سوار ہے کہ وہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی بھی عزت ان کے دلوں میں نہیں ہے۔ ضلع میں بی جے پی کے صدر امیش کٹھاریا کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ 'یہ پولیس کے عمل کا رد عمل ہے'۔