the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18 مئی (یواین آئی) عام آدمی پارٹی(آپ) کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا ہے کہ آج پوری طرح سے یہ ثابت ہوگیاہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) صرف اور صرف امیروں کی پارٹی ہے اور غریبوں اور مزدوروں سے ان کا کوئی سروکار نہیں ہے اس لئے انہیں سڑکوں پر مرنے کے چھوڑ دیا گیا ہے۔
مسٹر سنگھ نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ آج ملک میں حالات اتنے خطرناک ہیں کہ چھوٹے چھوٹے معصوم بچے بھوکے پیاسے سڑکوں پر چل رہے ہیں۔ پیدل چل چل کر بچوں اور بزرگوں کے پیروں میں چھالے پڑ گئے ہیں۔ چھوٹے چھوٹے بچے تھک کر چور ہوکر سوٹ کیس پر سورہے ہیں اور ان کی ماں سوٹ کیس گھسیٹتے ہوئے سڑکوں پر چلی جارہی



ہے۔
چاروں طرف اتنی بھیانک صورت حال ہے اور بی جے پی دھرتراشٹر کی طرح آنکھ پر پٹی باندھ کر بیٹھی ہوئی ہے۔ مرکز میں بیٹھی بی جے پی کی حکومت کو غریبوں، مزدوروں اور ملک کے آخری شخص کا درد نظر نہیں آرہا ہے۔ اس سے یہ صاف ہوجاتا ہے کہ بی جے پی صرف اور صرف امیروں کی پارٹی ہے، غریب عوام سے اس کو کوئی لینادینا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کے سامنے کورونا سے بھی بڑا مسئلہ غیر مقیم مزدوروں کا ہجرت کرنا ہے۔ آج لاکھوں مزدور اپنےگھر جانے کے لئے پریشان ہیں۔ بی جے پی بیرون ممالک سے جہازوں کے ذریعے لوگوں کو اپنے ملک میں لاسکتی ہے لیکن جب بات غریب مزدوروں کو اس کے گھر پہنچانے کی ہوتی ہےتو وہ ناٹک کرنے لگتی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.