: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 8 دسمبر ( یو این آئی ) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں قانون ساز پارٹی کے لیڈروں کے انتخاب کے لیے مشاہدین کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے آج یہاں جاری ایک ریلیز میں کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ، راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سروج پانڈے اور پارٹی جنرل سکریٹری و نو د تاوڑے کو راجستھان، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ
منوہر لال کھٹر ، اوبی سی مورچہ کے صدر ڈاکٹر کے لکشمن اور پارٹی کی قومی سکریٹری آشالا کڑا کو مدھیہ پردیش اور اور مرکزی وزراءار جن منڈا، سر بانند سونو وال اور پارٹی جنرل سکریٹری دشینت کمار گو تم کو چھتیس گڑھ کے لیے مشاہد مقرر کیا گیا ہے۔ یہ مشاہد اپنی اپنی نامز دریاستوں میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں لیڈر کا انتخاب کریں گے ، جو ریاست کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالے گا۔