: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) کا نگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت ٹرول کر کے حکومت چلا رہی ہے اور دباؤ میں ملک کو در پیش چیلنجوں سے نمٹنے کی کوشش کی جارہی ہے کانگریس کے کمیونیکیش ڈپارٹمنٹ کے سر براہ ہوں کھیڑا نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کا نفرنس میں کہا کہ پہلگام حملے کے بعد جب پوراملک متحد ہے اور پاکستان کے خلاف
سخت کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے ، تب بھی بی جے پی کے لوگ تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں اور نفرت پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں۔ توقع تھی کہ امتیاز بھلا کر ملک کے مفاد میں کام کیا جائے گا لیکن بی جے پی حکومت نے اس کے بر عکس کیا جو پاکستان چاہتا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ کانگریس نے بحران کے وقت حکومت کی مکمل حمایت کی۔ اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اپنا غیر ملکی دورہ چھوڑ کر وطن واپس پہنچے۔