the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کونسی مینز کرکٹ ٹیم برطانیہ میں ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتے گی؟

انڈیا
انگلینڈ
نہیں کہہ سکتے
نئی دہلی ،14نومبر(یواین آئی)بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )نے رافیل معاملہ میں سپریم کورٹ کے آج کے فیصلہ کو سچائی اور ملک کی سلامتی کی فتح نیز مودی حکومت کی ایمانداری پر عدالت کی مہر قراردیا ہے اور کانگریس پارٹیاور اسکے سابق صدر راہل گاندھی سے ملک سے باقاعدہ معافی مانگنے کامطالبہ کیاہے ۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے یہاں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ سپریم کورٹ نے رافیل کےسلسلہ میں 14دسمبر 2018کو اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کی عرضی کو آج خارج کردیا ۔آج کے اس فیصلہ سے سچائی اور ملک کی سلامتی کی فتح ہوئی ہے اور مودی



حکومت کے ایماندارانہ فیصلہ پر سپریم کورٹ کی مہر لگی ہے ۔
انھوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے آج کے فیصلہ کے بعد کانگریس اور اس کے سابق صدر راہل گاندھی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ملک سے باقاعدہ معافی مانگیں اور بتائیں کہ کانگریس اور وہ رافیل کے تعلق سے جھوٹ کی بنیاد پر اتنا جارحانہ ،بے بنیاد ،شرمناک مہم کیوں اور کس کے اشارے پر چلارہے تھے ۔انھوں نے کہاکہ جن کے پورے ہاتھ جیپ گھپلہ لیکر اسکارپین آبدوز اور اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر تک دفاعی سودوں میں بدعنوانی سے رنگے ہیں ،وہ ملک کی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کو امداد یافتہ پروگرام کی طرح انصاف درخواست کی شکل میں پیش کررہے تھے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com
To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.