: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدرآباد،١١ نومبر(اعتماد) بہار میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں مجلس نے شاندار کامیابی حاصل کی- مجلس اتحادالمسلمین نے بہار میں ٢٠ امیدوار میدان میں تھے اور ان میں سے پانچ نے زبردست جیت حاصل کی- آج حیدرآباد ایئرپورٹ پر ان اراکین اسمبلی کا پرجوش استقبال کیا گیا-
اور انکی گلپوشی کی گئی- اراکین اسمبلی کے ساتھ سابق میئر ماجد حسین اور معراج حسین جعفر بھی حیدرآباد بھی تھے- کاروان کے ایم ایل اے کوثر محی الدین نے منتخاب اراکین کی گلپوشی کی- اور اس موقع پر حیدرآباد کے تمام مجلسی ایم ایل اے اور کارپوریٹر اور مجلسی کارکن بڑی تعداد میں شریک تھے-