the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
پٹنہ، 29 مارچ (ایجنسی) بہار میں راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی زیر قیادت مهاگٹھ بندھن نے آج 40 میں سے 31 لوک سبھا سیٹوں پر امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔ 
آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی پرساد یادو نے اپنے اتحادی ہندوستانی عوام مورچہ ( ایچ اے ایم) کے صدر جتن رام مانجھی، وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے سربراہ مکیش ساہنی اور مهاگٹھ بندھن کے دیگر رہنماؤں کی موجودگی میں یہاں منعقد ہ پریس کانفرنس میں امیدواروں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ آر جے ڈی نے مدھے پورہ سے شرد یادو، دربھنگہ سے عبد الباری صدیقی، ویشالی سے رگھونش پرساد سنگھ، گوپال گنج سے سریندر رام عرف مہنت جی، سیوان سے حنا شہاب، مہاراج گنج سے رندھیر سنگھ، سارن سے چندریكا رائے اور حاجی پور سے شیوچندر رام کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ 



text-align: start;">اسی طرح بیگو سرائے سے تنویر حسن، پاٹلی پتر سے میسا بھارتی، بکسر سے جگدانند سنگھ، جہان آباد سے سریندر یادو، نوادہ سے ویبھا دیوی، جھنجھارپور سے گلاب یادو، ارریہ سے سرفراز عالم، سیتامڑھی سے ارجن رائے، بھاگلپور سے شیلیش کمار عرف بلو منڈل اور بانکا سے جے پرکاش نارائن یادو آر جے ڈی کے امیدوار بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آر جے ڈی کے کھاتے میں آنے والی شیوہر سیٹ سے امیدوار کے نام کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا جبکہ آر جے ڈی نے آرہ سیٹ کمیونسٹ پارٹی (مارکسی-لینن) کے لئے چھوڑ دی ہے۔ 


مهاگٹھ بندھن کی پریس کانفرنس میں کانگریس اور راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) کے کوئی بڑے لیڈر موجود نہیں تھے۔ اس سلسلے میں مسٹر تیجسوی یادو نے بتایا کہ کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا اور دیگر رہنما دہلی میں ہیں جبکہ آر ایل ایس پی صدر اوپیندر کشواہا کسی کیس کے سلسلے میں پٹنہ سے باہر رہنے کی وجہ پریس کانفرنس میں شریک نہیں ہو سکے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.