نئی دہلی، 02 جون (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ بہار میں حکمرانی نام کی کوئی چیز نہیں رہ گئی ہے اور خواتین اور خاص کر لڑکیوں کی عصمت دری کے واقعات آئے روز ہو رہے ہیں، اس لیے خاموشی اختیار کرنے کے بجائے ریاستی حکومت کو ان معاملات میں جوابدہی۔ جو ابد ہی طے کرنی چاہیے۔
خواتین کانگریس کی صدر الکالا
مبا نے پیر کو یہاں پارٹی کے نئے ہیڈ کوارٹر اندرا بھون میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بہار میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا راج چل رہا ہے۔ ریاست میں خواتین میں پر تشدد ہو رہا ہے اور لڑکیوں کے جنسی استحصال کے واقعات مسلسل منظر عام پر آ رہے ہیں اور وزیر اعلیٰ بھی جوابدہ ہیں، لہٰذا بہار حکومت کو ان معاملات میں جواہد ہی طے کرنی چاہیے۔