: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹنہ 29 جون (ایجنسی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مہاراشٹر میں پونے کے كونڈوا میں ہوئے حادثے میں ریاست کےضلع کٹیہار کے 15 افراد کی ہوئی اموات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ۔مسٹر کمار نے آج یہاں كونڈوا میں ہوئے حادثے پر گہرا دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے لواحقین کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے 02-02 لاکھ روپے
اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی جواینٹ لیبر کمشنر بہار بھون نئی دہلی کو پونے جانے اور حادثے میں زخمی افراد کے بہتر علاج کا انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ وزیر اعلی نے حادثے میں زخمی ہوئے لوگوں کے جلد صحتیاب ہونے کی بھی ایشور سے دعاکی ہے ۔ واضح رہے ہے کہ پونے کے كونڈوا میں تلاب مسجد کے نزدیک آج صبح ایک دیوار کے گرنے سے کم از کم 15 لوگوں کی موت ہو گئی ۔