: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
پٹنہ ، 08 جولائی (یو این آئی) ریاستی حکومت نے بہار میں تمام زمروں کی خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں 35 فیصد ریزرویشن کا فائدہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ہ فیصلہ منگل کو بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں لیا گیا کا بینہ سیکریٹریٹ محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ نے ایک پر یس کا نفرنس میں اس سلسلے میں صحافیوں
کو معلومات دیتے ہوئے کہا کہ بہار میں خواتین کی آبادی تقریباً 50 فیصد ہے۔ اس سے قبل بہار میں سرکاری ملازمتوں میں خواتین کو بڑی تعداد میں بحال کیا جاتا تھا، جس میں اتر کے پردیش، ہریانہ ، دہلی سمیت دیگر ریاستوں کی خواتین بھی بڑی تعداد میں میرٹ لسٹ میں جگہ بنا لیتی تھیں۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے ریاست کی خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے۔