نئی دہلی ، 4 جولائی (یو این آئی) بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے اپوزیشن کے مہا گٹھ بندھن نے حکمراں قومی جمہوری اتحاد کو شکست دینے کے لیے میگا پلان تیار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مہا گٹھ بندھن نے مشترکہ
طور پر اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی کا معاملہ اٹھایا ہے۔
اس مسئلے کے علاوہ مہا گٹھ بندھن الیکشن کمیشن، منشور ، متحدہ مہم اور متحدہ احتجاج کے معاملے پر تیزی سے متحرک ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔