: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی ، 13 اگست ( یواین آئی ) صحافی این رام ، سابق مرکزی وزیر ارون شوری اور معروف وکیل پرشانت بھوشن نے توہین عدالت قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی اپنی درخواست واپس لے لی۔
عرضی گزاروں کی جانب سے پیش ہوئے سینئر ایڈوکیٹ راجیو
دھون نے جسٹس ارون مشرا ، جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کرشنا مراری کی بنچ کے سامنے کہا کہ وہ اس عرضی واپس لینا چاہتے ہیں ، اس کی اجازت دی جائے ۔
مسٹر دھون نے کہا ’’ فی الحال آپ کے پاس کئی درخواستیں ہیں ، اس لئے میں نہیں چاہتا کہ یہ معاملہ دوسرے معاملوں کو متاثر کرے ۔