: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
کولکاتہ ، 9 جولائی (یو این آئی) مغربی بنگال میں کرشن نگر سے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی رکن پارلیمنٹ مہوا مو ئترا نے آج الزام لگایا کہ ان کے حلقہ سے 23 مزدوروں کو دستاویزات کے نام پر اڈیشہ میں حراست میں رکھا جا رہا ہے ریاست کے بنگالی بولنے والے تارکین وطن مزدوروں کو اوڈیشہ حکومت کے ذریعہ پریشان کئے جانے کا معاملہ ان کے بیان سے اب ایک بڑے سیاسی تنازعہ میں تبدیل ہو گیا
ہے۔
اپنے ایکس ہینڈل پر پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو پیغام میں ، محترمہ موئترا نے کہا، یہ ویڈیو اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ، چیف سکریٹری اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے فوری نوٹس میں لانے کے لیے ہے کہ نادیہ ضلع کے پانی گھاٹا گرام پنچایت کے تحت مرزا پور گاؤں میں میرے حلقہ کے 23 کارکنوں کو فی الحال جھار سو گوڈا کے اور پینٹ پولیس اسٹیشن کے تفتیشی مرکز میں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا جا رہا ہے۔